7 اکتوبر 2013 - 20:30

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کو کمزور بنانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔

ابنا: حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے غزہ میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک مزاحمت اتنی زیادہ مضبوط و مستحکم ہے کہ کوئی اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست کے مقابلے کے تمام طریقوں پر غور کیا جارہا ہے اور تحریک مزاحمت کو کمزور کرنے کیلئے فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ اور غاصب صیہونی حکومت کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے کہا کہ فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ نے جنین میں بدامنی کا مقابلہ کرنے کے بہانے چند روز قبل فلسطینی مجاہدین کے خلاف اپنی کاروائیاں شروع کی ہیں اور غزہ میں بھی اس علاقے کی سیکیورٹی کو متاثر کرنے اور اسی طرح تحریک مزاحمت کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ انھوں نے اس قسم کی سازشوں کا فلسطینیوں کی جانب سے متحدہ طور بھرپور جواب دیئے جانے کی ضرورت تاکید کی۔ قابل ذکر ہے کہ فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ نے جنین میں بدامنی کا مقابلہ کرنے کے بہانے متعدد فلسطینی مجاہدین کو گرفتار کرلیا۔

.......

/169